لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 25سال بعد نمائش کیلئے پیش
لندن:پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی کے دن جو عروسی لباس پہنا تھا اسے 25 سالوں میں پہلی بار گزشتہ روز کنسنٹن پیلس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔تاحال کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہیں تھا، اس جوڑے کو 25 سال کی تاریخ میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس جوڑے کو نمائش کے لیے لیڈی ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے ادھار پر دیا ہے
Load/Hide Comments


