جیف بیزوس دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں
واشنگٹنِامریکی جریدے فوربز میگزین نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیف بیزوس 113 ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں جس کی وجہ سے وہ اس وقت دنیا کے سب سے امیر ترین انسان ہیں۔ فوربز کی 34ویں سالانہ فہرست میں بل گیٹس 98 ارب ڈالرز دولت کے ساتھ دوسرے جب کہ ان کے دوست وارن بفٹ ساڑھے 67 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔گزشتہ برس اس فہرست میں 21 سو 53 افراد تھے جو اب کم ہو کر 2 ہزار 95 ہوگئے ہیں۔ فوربز کے اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر کیری ڈولن نے کہاکہ ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی کورونا کے معیشت پر اثرات کی عکاس ہے۔
Load/Hide Comments