رانا ثناء اللہ اور علیم خان کی اہم ملاقات،ملکی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے اہم رہنما علیم خان کے درمیان گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،یہ ملاقات ایک غیر معروف علاقے میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چینی اور گندم سکینڈل رپورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی بنیادیں ہلا دیں،سیاسی کھلاڑی جوڑ توڑ میں مصروف ہوگئے۔پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کے لئے ن لیگ نے تحریک انصاف کے مؤثر ترین رہنما علیم خان سے مدد مانگ لی۔علیم خان کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،عام انتخابات کے بعد علیم خان کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے اہم تھا مگر وزیراعظم عمران خان نے غیر معروف آدمی کا بطور وزیراعلیٰ نامزد کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا،جس پر علیم خان اور عمران خان کے درمیان رنجش موجود تھی۔بعد ازاں نیب کے کیسز میں علیم خان کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔علیم خان وزیراعظم سے ناراض ہیں،اس حوالے سے جب رانا ثناء اللہ اورعلیم خان سے حقائق جاننے کی کوشش کی گئی تو علیم خان کے پی اے نے کہا کہ میں اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دوں گا۔رانا ثناء اللہ کے فون نمبر پر ایس ایم ایس بھی کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں