بلوچستان میں کورونا وائرس کے 7نئے کیسز،تعداد 219ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 7نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 219ہوگئی ہے محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 7نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک صوبے میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد219ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مزید 13مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد شیخ زید ہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے، اسی طرح آر ڈی اے کمپلکس کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں موجود 49افراد میں وائرس کی تشخیص نہ ہونے پر انہیں بھی گھروں کو بھیج دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائر س کے شبے میں 3405افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3186منفی آئے جبکہ 330کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں اب تک صوبے میں 89مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 129ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں