تربت،پنجگور،چاغی،سبی اور کوہلو میں شدید گرمی رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

کوئٹہ:محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گاگزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ،قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ،بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت44ڈگری سینٹی،کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا 18فیصد گوادر61فیصد سبی میں 32نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب5فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں