پاکستانی کمپنیوں کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے دوا تیار کرنے کی اجازت مل گئی
لاہور،پاکستانی کمپنیوں کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے دوا تیار کرنے کی اجازت مل گئی۔کورونا سے بچا ؤ کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی،پلازما تھراپی اور مقامی طور پر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے پچاس سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینٹی ٹائزر بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سیبچاؤ کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات جاری کیئے گئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی جانب سے پچاس سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینی ٹائزر بنانے کی اجازت دے، سینی ٹائزر زکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
Load/Hide Comments