ڈیرہ مراد جمالی، پولیس کی کارروائی، 23سالوں سے مطلوب ملزم گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی:ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی علی شیر قلندرانی نے ٹیم کے ہمراہ کاراوئی کرتے ہوئے مولا داد تھانے کو 23سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم اکبر خان ولد غازی خان جکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے صدر ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے 15/06/1997کو سندھ جیکب آباد کے پولیس تھانہ مولا داد کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور 23 سالوں سے سندھ پولیس کو اشتہاری تھا خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں ملزم کو کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


