افغانستان: 5بینک ملازمین اغواہ بعد قتل

ہرات:طالبان نے اپنے کارروائیوں کو جاری کرتے ہوئے افغانستان کے مزکزی بینک کے پانچ ملازمین کو اغواہ کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات سے پانچ ملازمین کو اس وقت اغواہ کیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کی طرف جا رہے ہیں، علاوہ ازیں پانجو ں ملازمین کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پانچ اسکول اساتذہ کو اغواہ کرنے کے بعد قیل کیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے 100قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا تاکہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ اپنے اختتام کو پہنچیں لیکن ابھی تک طالبان کی جانب سے کارروائیوں میں کسی بھی طرح کی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں