بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

کوئٹہ:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ (آج) جمعہ 18جون کو پیش کیا جائے گا، نئے بجٹ کا مجموعی حجم 500 ارب روپے سے زائد ہے، ترقیاتی مد میں 140ارب روپے کے قریب رقم رکھے جانے کا امکان ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی کے مطابق بلوچستان کا بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا، اْنہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ مالی سال کے لئے صوبے کا بہترین بجٹ پیش کریں گے۔بلوچستان کا بجٹ اجلاس جمعہ کے روز دن 4 بجے طلب کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں غیر ترقیاتی مد میں تقریبا 370ارب روپے رکھے جانیکا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ کم و بیش 100ارب تک ہوگا، بلوچستان کو نئے مالی سال میں 400ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔بجٹ میں 5ہزار کے قریب نئی آسامیاں رکھنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 90ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نئے بجٹ میں صحت کے لئے 40ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کیدوران امن وامان کیلئے 60ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں