مستونگ میں خواتین پر حملے کی مذمت، دہشتگروں کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اسلم رئیسانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پڑنگ آباد مستونگ میں خواتین پر حملے کی مذمت، دہشتگروں کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی کیں، انہوں نے کہا کہ مستونگ میں خواتین اساتذہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اس حملے میں ملوث دہشتگردوں کی سرکوبی کی جائیں تاکہ پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے آخر میں ضلعی انتظامیہ کو اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں