قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ضیاء الحق نامی شخص جاں بحق

قلات :قلات کے علاقے تخت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق مسلح افراد قتل کے بعد مقتول لاش ٹیوب ویل کی چار سو فٹ گہری بور میں پھینک کر فراد لواحقین کی حکومت سے نعش کو نکالنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطا بق ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان کے علاقے تخت چیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ضیاء الحق ولدوزیر خان قوم لہڑی سکنہ تخت جاں بحق ہو گیا بعد ازاں مسلح افراد نے لاش ٹیوب ویل کی بور میں پھینک کر فرار ہو گئے مقتول کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقتول کی لاش بور سے نکالنے میں مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں