جیکب آباد، پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر 50سے زائد جے یو آئی کے کارکنان گرفتار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جیکب آباد، پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر 50سے زائد جے یو آئی کے کارکنان گرفتار، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جے یو آئی جیکب آباد کے امیر مولانا عبدالجبار کی بلاجواز گرفتاری اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان نے آج جیکب آبادمیں احتجاج کیا اور دھرنے دے کر روڈ بلاک کر دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر جے یو آئی کے پچاس سے زائد کارکنان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں