بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سبی میں پارہ 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبے میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دالبندین اور نوکنڈی 41 ، اوستہ محمد 42 ، خضدار 34، لسبیلہ 39، پنجگور39 ، تربت 42، زیارت 23، قلات 31 ، اوڑمارہ، پسنی اورجیونی میں 34 ، گواردر 36 ، اوتھل 37 ، ژوب ، بارکھان میں 35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت بھی بڑھ جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےکے بشتر علاقوں میں شدید گرمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں