یوکرین کے دارالحکومت میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 افراد ہلاک
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت کیﺅ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روسی میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وسطی اور مشرقی کیﺅ میں موجود اے ایف پی کے صحافیوں نے 12 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنیں اور رہائشیوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے میٹرو سٹیشنز کی جانب تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا۔ کیﺅ کے میئر نے ٹیلی گرام پر کہا کہ کیﺅ پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بمباری کی جا رہی ہے اور پورے شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ روس نے فروری 2022 میں اپنے حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے شہروں بشمول کیﺅ پر اپنے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملہ یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے دارالحکومت کے قریب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں جاری کردہ انتباہ کے بعد ہوا۔
Load/Hide Comments


