اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے وفاقی اور صوبائی بجٹ منظور ہو جائیگا،مبین خلجی

کوئٹہ؛پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و چیئرمین کوئٹہ ڈیلپمنٹ اتھارٹی(کیو ڈی اے)محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے وفاقی اور صوبائی بجٹ منظور ہو جائے گا اور مخالفین کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ ے گی وزیر اعظم عمران خان جب تک اقتدار میں ہیں کسی چور ڈاکو کو معافی نہیں ملے گی حکومت کے ساتھ ساتھ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے اور ملک میں مڈ ٹر م نہیں صرف عام انتخابات 2023میں ہوں گے اور تحر یک انصاف ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے گی انہوں نے کہا کہ اپوز یشن یاد رکھے اسمبلیاں ٹو ٹیں گی نہ عمران خان استعفی دینگے کپتان نے ملک کو مشکل حالا ت سے نکا ل لیا ہے اب ملک لو ٹنے والوں کے مشکل دن شروع ہو چکے اپوز یشن گذ شتہ ا ڑھا ئی سا لو ں میں ہر رو ز اسمبلیاں ٹو ٹنے کا خواب دیکھ رہی ہیں پی ٹی آئی حکومت نے ا ڑھا ئی سا لو ں میں عوام کی حقیقی خد مت کرکے اپوز یشن کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے زندہ در گور کردیا ہے ملک کو تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن جماعتیں بو کھلاہٹ کا شکا رہو چکی ہیں انہو ں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بلوچستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن بجٹ ثابت ہوگا یہ بجٹ عوام دوست متوازن اور ٹیکس فری بجٹ ہے جس سے عوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقی طور پر معیشت کو مضبوط کررہی ہے پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے پی ٹی آئی حکومت کو کسی این آر او کی خواہش مند اپوز یشن سے کو ئی خطرہ نہیں ان شا اللہ حکومت اپنی آ ئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں