ہم نے ڈکٹیٹروں کامقابلہ کیاہے کٹھ پتلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جیل جانا ہمارے یا جدوجہد کرنے والوں کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہم نے ڈکٹیٹروں کامقابلہ کیاہے کٹھ پتلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ظالم،جابر اور ڈکٹیٹرکے خلاف عالم بلند کرنے والوں نے اذیت گاہیں جبکہ نسل درنسل چڑتے سورج کے پجاریوں نے اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے خلاف درج مقدمے پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ پاکستان میں ظالم،جابر اور ڈکٹیٹروں کے سامنے جس کسی نے بھی حق کا عالم بلند کیا تو قید اذیت گاہیں اور پھانسی کے پھندے ان کا مقدر رہے ہیں اور اقتدار اور آرائشوں کا مزے انھوں نے ہی لوٹے جو نسل در نسل چڑتے سورج کے پجاری رہے ہیں انہوں ن ے کہاکہ جیل جانا ہمارے یا ان کیلئے کوئی نئی بات نہیں جو جدوجہد کرنا جانتے ہوں،ہم نے سالوں جیلوں میں گزارے ہیں ہم نے ڈکٹیٹرز کا سامنا کیاہے کٹھ پتلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی ممبر ہے جو جیل گیا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں