افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ،صدر اشریف غنی نے آرمی چیف اور دو وزرا تبدیل کردئیے

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر آرمی چیف، وزیردفاع اور وزیرداخلہ کو تبدیل کردیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ لڑائی میں تیزی سے اضافے پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدارتی محل کی جانب سے ان تبدیلیوں کا اعلان حالیہ ہفتوں میں ملک کے 34 میں سے 28 صوبوں میں طالبان کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی لڑائی کے دوران زیر قبضہ علاقوں سے محرومی کے بعد کیا گیا ہے۔افغان وزیر دفاع اسداللہ خالد کو ہٹا کر ان کی جگہ بسم اللہ خان محمدی کو عبوری وزیر مقرر کیا گیا ہے، جو طویل علالت کے بعد حال میں وطن واپس لوٹے ہیں۔اشرف غنی نے حیات اللہ حیات کی جگہ عبدالستارمرزا کوال کو وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔نئے وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی سوویت یونین کے خلاف جنگ میں احمد شاہ مسعود کے سینئر کمانڈر تھے، فوج کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وزیردفاع کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی کی حکومت میں آرمی چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں۔جنرل ولی محمد احمدزئی کو افغانستان کا نیا چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے، جو جنرل یاسین ضیا کی جگہ لیں گے۔ س

اپنا تبصرہ بھیجیں