عزیز میمن نے حملہ آوروں سےمزاحمت کی تھی، ڈی این اے رپورٹ جاری
رپورٹ کے مطابق عزیز میمن کے ناخن سے ایک سے زائد افراد کے اعضاء کے شواہد ملے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ مقتول نے حملہ آوروں سےمزاحمت کی تھی۔اس سے پہلے انکوائری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عزیز میمن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔صحافی عزیز میمن کے قتل پر جے آئی ٹی تشکیل صحافی کی لاش نہر سے اس طرح ملی تھی کہ گلے میں کیمرے کی تار لپٹی تھی جبکہ ابتدائی تحقیق کرنے والوں نے اسے دم گھٹنے سے ہوئی موت قرار دیا تھا۔مقتول کے بھائی حفیظ میمن کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ بھائی کو قتل کیا گیا تھا
Load/Hide Comments