برطانیہ میں ایک دن میں 980 ہلاکتوں کا اضافہ

دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 16 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ برطانیہ میں ایک دن میں 980 ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ترک فضائیہ کا امداد سے لدا طیارہ جنگی بحران کا کوڈ استعمال کرتا ہوا تیزی سے برطانیہ پہنچ رہا ہے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد کا کہنا ہے انھیں صحتیاب ہونے کے لیے آرام کی ضرورت ہے اور وہ فوراً ڈاؤنگ سٹریٹ واپس نہیں جا سکتے۔ تاہم ان کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اب تھوڑا بہت چل سکتے ہیں۔برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 8958 ہو گئیبرطانوی ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہنکوک نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8958 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز 980 مریض ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ ہر نمبر کے بیچھے ایک نام ہے۔ ایک خاندان ہے جو پھر کبھی پہلے جیسا نہیں ہو گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ پورے برطانیہ میں 19116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5706 افراد میں کورونا کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں