سپیکر قومی اسمبلی و ڈپٹی سپیکر کا عثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

کوئٹہ: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے، عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہاکہ ملک آج ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، عثمان خان کاکڑ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گااسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں