بلوچستان اپنی جیوپولیٹیکل حیثیت کی وجہ سے دنیا میں اہمیت رکھتا ہے، سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، شہر یار آفریدی
کوئٹہ:چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہر یار خان آفریدی نے کہاہے کہ بلوچستان اپنی جیوپولیٹیکل حیثیت کی وجہ سے دنیا میں اہمیت رکھتاہے،تمام تر چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک فوج کے زیراہتمام حکومت بلوچستان کے اشتراک سے بلال آڈیٹوریم کوئٹہ کینٹ میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ شرکاء کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ اس ورکشاپ سے ہمیں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی ضرور ت ہے بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ہے اور اس کے ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل اہمیت کے پیش نظر پوری دنیاں کی نظریں اس پرمرکوز ہے انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ تمام ترچیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے اور سی پیک کے تحت ملنے والے مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ مین قومی سلامتی کے اہم امور،بروقت فیصلہ سازی سے متعلق صلاحیتوں کی تشکیل کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے جس میں نیشنل سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم،پرسپشن بلڈنگ،میڈیا مینجمنٹ بارے آگاہی پر خصوصی زور دیاجاتاہے۔ورکشاپ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،میڈیا نمائندوں،بیوروکریسی سمیت 110شرکاء شریک ہیں۔


