ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، اسٹیٹ بینک نے کمپنیوں کیلئے قرض اسکیم متعارف کرادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی اسکیم متعارف کراتے ہوئے کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر قرض دینےکا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف نہ کرنے کی ترغیب کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مجموعی رقم کے مساوی رقم رعایتی شرح سود پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 20 کروڑ روپے تک تنخواہیں دینے والی کمپنیز کو 4 سے 5 فیصد شرح سود پر قرض ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں