جامعہ بلوچستان کے وائس چالنسر اور جرمنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
کوئٹہ؛ جامعہ بلوچستان اورڈیوچ گیسلچیفٹ فار انٹرنیشنل زسامنربیٹ(جی آئی زیڈ)جرمنی کے مابین ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور جی آئی زیڈ کے ٹیکنیکل ایڈوائزرمحمد جعفر شاہ نے دستخط کیئے۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی، ڈی جی ایڈمن ولی الرحمان اور دیگر متعلقہ افیسران موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت جامعہ بلوچستان اور جی آئی زیڈ جرمنی نے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کریں گے۔ صاف پانی کی فراہمی اور استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے جی آئی زیڈ کے تعاون سے جامعہ میں فلٹیریشن پلانٹ لگایا جائے گا۔ جس سے جامعہ کے درختوں، سرسبزی اور ضرورت کے دیگر حالات کو پانی مہیا کی جائے گی۔ تربیتی سرگرمیوں کا مشترکہ طور پر انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی کے غیر ضروری استعمال کے متعلق شعور و آگائی مہم کو پروان چڑھایا جائے گا۔ ماحولیات کی بہتری اور دیگر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائیگا اور مختلف معاملات پر تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے پالیسیاں ترتیب دیئے جائیں گے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جس تیزی سے پانی کی سطح گررہی ہے یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ اور یہ بہت ضروری ہے کہ پانی کی کمی اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ جدید تحقیق، شعور و آگائی کو فروغ دینے سمیت استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانااور جامعہ بلوچستان میں جی آئی زیڈ کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔ جس سے جامعہ کے درختوں اور سرسبزی میں مزید اضافہ کرنے سمیت ضائع شدہ پانی کو استعمال میں لاکر ماحولیات میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کیونکہ درختوں سے جہاں ماحول میں بہتری کے آثار نمودار ہوتے ہیں وہاں بارشوں کا سلسلہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اور اس سے متعلق تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت طلبہ کو ان منصوبوں میں شامل کرکے شعور و آگائی مہم کو بہتر اور صوبے تک پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ جی آئی زیڈ جرمنی کے نمائندہ نے جامعہ کے ساتھ باہمی سمجھوتے کو اہم کرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مختلف منصوبوں پر ہمارا ادارہ عملی جامہ پہنارہی ہے۔ اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ ان منصوبوں کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد کئے جائیں گے۔جامعہ بلوچستان صوبہ کا سب سے بڑا اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہے۔ جو ماحولیاتی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اور جامعہ کے ماہرین اور اس شعبہ سے متعلق اسکالرزکی تحقیقی سرگرمیوں سے استفادہ کو یقینی بنانے سمیت پانی کی روک تھام اور استعمال شدہ پانی کو درختوں کی بحالی اور سرسبزی کے لئے بروء کار لا کر ماحول کو صاف بنانے اور آلودگی کے خلاف اہم اقدامات کئے جائیں گے۔آخر میں دونوں اطراف سے شیلڈ کا تبادلہ کیا گیا۔


