کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، مبینہ حملہ آور ہلاک دو اہلکار دھماکے میں زخمی
کوئٹہ: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے سریاب گوہرآباد میں آپریشن ایک مبینہ شخص مارا گیاجبکہ دستی بم دھماکے سے سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران ایک شخص کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مبینہ شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ ورانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسزپر حملوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


