بولان، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکارجاں بحق،حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بولان پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بلوچستان پولیس کا ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر واقع دوسہ کراس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دورانِ ڈیوٹی اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑوجاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔جاں بحق اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں