سعودی عرب کا پاکستان اور ترکیے کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان اور ترکیے کے ساتھ نیا دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ابراہیم رضائی نے لکھا کہ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ ترکیے اور پاکستان کے ساتھ یہ کاغذی معاہدہ انہیں وہ تحفظ فراہم نہیں کرے گا جو امریکیوں پر دہائیوں تک یک طرفہ انحصار کے باوجود اسے حاصل نہ ہو سکا۔ابراہیم رضائی نے لکھا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل کرے تاکہ اسے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں