چیف آف ساراوان کے اعلامیئے پر کرد ہاؤس کاتعجب کا اظہار

کوئٹہ : کرد ہاوس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کزشتہ روز سردارساراوان کے اعلامیے پر تعجب کا اظہا ر کیا اور بیان میں کہا گیا کہ صدیوں سے بولان میں سکونت پزیر کرد کے لقب سے صریحا انکار تاریخی حقاہق کو جٹھلانے کے مترادف ہے اس طرح کے بیانات مساہل کو حل کرنے کی بجائے مزید طول دینے کی کوشش ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مساہل تاریخی حقائق کی روشنی میں مکالمے اور سمجھنے اور سمجھانے مل بیٹھ کر حل کرنے کے متقاضی ہو تے ہیں جس کے لیے قباہلی روایات اور دستور موجود ہے لیکن اس کے برعکس سیاسی ضرورتوں کے تحت یا پسند و نا پسند سے کسی قبیلے کی اہمیت اور لقب سے انکارکیا جاے تو یہ خود ایک روایت شکنی ہے اور رسم رواج کی بیخ کنی ہے بولان کے عظیم درہ پر مختلف ادوار میں کئی طابع آزماوں نے حملہ آور ہوکر قبضے کی کوشش کی مگر کرد قبیلے نے دندان شکن جواب دیکر جس جانفشانی کا مظاہرہ کیا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے بولان کے سنگلاخ چٹان اور سربہ فلک پہاڑ اس کے گواہ ہیں بولان کے دفاع کے لیے کرد قبیلے نے کبھی بھی پس پیش سے کام نہیں لیا بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرداران ساراوان اور چیف آف سراوان بلوچستان کے مجموعی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں گے جس کے لیے کرد قبیلے کے سربراہ اور کرد قبیلہ انکے شانہ بشانہ ساتھ دینگے اور قباہلی مساہل کو سیاسی مصلحتوں کے غلاف میں لپیٹنے کی بجاے اصل حاہق اور تاریخی تناظر میں حل کرنے کی کوششوں پر زور دینگے جس کے لیے ہم مکمل ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں