اپوزیشن کو چاہئے حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے مسائل حل کریں،بشریٰ رند

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اگلے مالی سال کے بجٹ پر عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے لوگ سوال کررہے ہیں میں یہ وضاحت ضروری سمجھتی ہوں کہ اپوزیشن اراکین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ ازخود تھانے گئے اور گرفتاری پیش کرنی چاہئے مگر پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو کی سربراہی میں پہلے روز ہی حکومتی کمیٹی نے تھانے جا کر اپوزیشن سے بات کی او رمذاکرات کئے آج وزراء دوبارہ مذاکرات کے لئے گئے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم مل کر صوبے کے مسائل حل کریں اپوزیشن اراکین کو چاہئے کہ وہ آکر اس ایوان سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینوں کا موازنہ گزشتہ میزانیوں سے کیا جائے تو صاف ظاہر ہوگا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور ان شعبوں میں جو مسائل درپیش ہیں انہیں جلد ہی حل کرلیا جائے گا سکولوں کو بسیں فراہم کی جارہی ہیں مائنز اینڈ منرلز یونیورسٹی اور ہائی ویز پر ایمرجنسی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے بجٹ کا مقصد عوام کے مسائل کاازالہ کرنا ہے صوبے کو جہاں جہاں جس چیز کی ضرورت ہے بجٹ میں اس پر توجہ دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں