کابل ہوائی اڈے پر بات چیت کے لیے امریکی وفد ترکی کا دورہ کرے گا
واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع کا ایک وفد رواں ہفتے ترکی کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران امریکی تکنیکی ماہرین افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام پر ترک حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے رواں سال ستمبر سے افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا مکمل ہونے جا رہا ہے
Load/Hide Comments


