حکومت کی جانب سے انکوائری ہوتی ہے لیکن رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی:انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ،خان کاکڑ، نعمت ترین،رشید آغا، بسم اللہ ترین،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین، امردین آغا، حاجی سلیم، حاجی ظفر شاہ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، عزت آغا، کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہیں کہ حکومت کی جانب سے انکوائری ہوتی ہے اور رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ہارون شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی اور کہا ہے کہ کہ ہم حکومت کی غفلت اور غیر منصفانہ رویہ پر چھپ نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی اس واقعہ کو گمنام کھاتہ میں ڈالیں گے حکومت فوری طور پر انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر لاکر گنہگاروں کے سزا کا تعین کریں بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر چھوٹے اور بڑے تاجر کی حقوق کے دفاع کیلئے ہر وقت صف اول میں ہونگے اور اپنے تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑینگے اور نہ ہی کوئی ہمارے تاجروں کو لاوارث سمجھنے کی غلطی کریں اور کہا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سے من مانی کا یہ حال ہے کہ میں بازاروں میں رکاوٹیں ڈال کر بند کردی جاتی ہیں اور تاجروں کو روزانہ لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہیں اور جس پر تاجروں نے عدلیہ سے رجوع کیا اور انتظامیہ بضد ہے کہ عدالت ہی اسے کھول کر دیں جوکہ سراسر تاجروں کے اوپر من مانی کے مترادف ہیں #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں