جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے،محسن نقوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شہداءاور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شہداءاور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 78 افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ وطن عزیز شہداءاور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے جبکہ شہداءاور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں