بھاگ، بی اینڈ آر کے ادھورے چھوڑے کام، عوام کیلئے مشکلات

بھاگ:ضلع کچھی اور تحصیل بھاگ میں محکمہ بی اینڈ آر کے ادھورے چھوڑے ہوئے کاموں کی وجہ سے عوام شدید کرب اور مشکلات سے دوچار ہیں محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی نے بہت سے علاقوں کے روڈ،سڑکوں کی تعمیر بجائے عوام کی سہولت اور عوامی مشکلات میں کمی لاتے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوکر انھیں پریشانیوں کا سامنا ہے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے بہت سے سڑکوں کی تعمیر کو ادھورہ چھوڑ کر محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کے آفیسران نے عوام کو دہرا عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جس میں محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کے ایکسین اور ٹھیکیداران برابر کے شریک ہیں ضلع کچھی کے اکثریتی عوام یہی شکایات کرتے ہیں کہ جب ہم ان کیساتھ ملنے جاتے ہیں تو وہ اپنے آفیس میں موجود نہیں ہوتے ہیں مہینوں کے مہینے اپنے دفاتر کا رخ تک نہیں کرتے ہیں صرف مراعات لینے،اسکیمات لینے کی حد تک محدود ہیں محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی جوکہ بجائے عوام کو سہولیات پہنچانے اور عوام کو ریلیف دینے کے عوام کو مشکلات کے دلدل میں پھنسا کر خود آفیسران عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں بہت سے علاقوں کے موصلات،سڑکوں کی تعمیر کو ادھورہ چھوڑے کی وجہ سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کے ایسے اقدامات سے کروڑوں روپے ضیاع ہوکر آفیسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے خرد برد ہونے کا بھی انکشاف ہواہے عوام کے سہولیات اور علاقوں کی پسماندگی ختم ہونے کی بجائے عوام پہلے سے زیادہ پسماندگی کا شکار ہو جائینگے باخبر ذرائع کے مطابق ضلع کچھی میں محکمہ بی اینڈ آر نے ایسے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انکشاف ہوا ہے کہ جس کا کام مکمل نہ ہونے کے باوجود سڑکوں تعمیر کو ادھورہ چھوڑ گیا ہے لیکن ایکسین بی اینڈ آر اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے انھیں کلیرنس سرٹیفکیٹ دے کر پیسے بھی ریلیز کیئے ہیں جوکہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کچھی میں محکمہ بی اینڈآر کے کاموں کا تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لاکر عوام کو سہولیات اور ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں