وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ووٹ دیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر سوال کا جواب نہیں دیا تو ان کا یہ مطلب تھا کہ اب آگے بڑھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں