مستونگ، شنگی روڑ پر ڈکیتی، دکان سے جیولری لوٹ کر فرار

مستونگ:شنگی روڈ پر دن دہاڑے جیولر کی دکان میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی،مسلح ڈاکوسونار کے دکان سے جیولری لوٹ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں شنگی روڈ پر ہندو محلہ چوک پر واقع حسن جیولر(سونار)کے دکان میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو آج اعلی الصبح 9بجے کے قریب اس وقت داخل ہوئے جب وہ دکان کھول کر دکان کی صفائی کرنے لگاتاسونار کے مطابق ڈاکوں نے سونار کی دکان سے بہت بڑی مقدار میں جیولری لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی شروع کردی واضع رہے کہ مستونگ بازار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہیں اس سے قبل گزشتہ ہفتے مستونگ چوک کے قریب کوئٹہ روڈ پر میڈیکل سٹور میں چھت سے نقب زنی ہوئی تھی آج دن دہاڑے مستونگ بازار میں سونار کی دکان میں ڈکیتی کا واقع رونماہوا مگر چور گرفتار نہیں ہوسکے جس سے مستونگ بازار کے تاجروں میں چوروں کی وارداتوں میں عید قریب آتے ہی اچانک اضافے سے سخت تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاد کبزئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نورمحمدبڑیچ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی سرکوبی و گرفتاری کیلئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور مستونگ بازار کے تاجروں کی تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں