پارٹی کارکنان کو شمولیت کے بعد مختلف دھونس اور دھمکیوں سے فیصلہ تبدیل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے، بی این پی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں بی این پی ضلع نصیرآباد کے نائب صدر میرمحمد مراد عمرانی اور پارٹی کے سینئر رہنماء میر محمدخان عمرانی کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ جب سے میرمحمدمراد اور میرمحمدخان نے دوست واحباب اوررشتہ داروں کے ہمراہ بی این پی میں شمولیت اختیارکی ہے اس دن سے لیکر آج تک بعض عناصر کی جانب سے ان کے خلاف دھونس دھمکیاں مختلف اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں تاکہ انہیں منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے خوف زدہ اور ہراساں کرکے اپنا سیاسی فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبورکیاجاسکے لیکن بی این پی ایک سیاسی،جمہوری اورقوم وطن دوست جماعت ہے جو کہ بلوچستان کی عوام کے جملہ قومی حقوق،سائل وسائل،قومی واک واختیار،حقیقی حق حکمرانی کی دفاع کی جدوجہد میں مصروف عمل کئی عشروں سے قربانیاں دیتے ہوئے غیرجمہوری قوتوں،آمروں کے خلاف نبردآزما ہوتے ہوئے جرا?ت،عظمت اور بہادری سے وقت اور حالات کامقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں،پارٹی اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو مشکل انتقامی کارروائیوں کی صورت میں تن وتنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کودرپیش تمام ترمشکلات،مظالم ناانصافیوں کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے ہر سطح پر سیاسی وجمہوری انداز میں آواز بلند کرینگے پارٹی کارکن اور رہنماء لاوارث نہیں کہ کوئی بھی اپنے سیاسی انتقام کیلئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف منفی ہتھکنڈوں استعمال کرتے ہوئے ان کے زمینوں پر قبضہ جمانے،انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کریں،بیان میں کہاگیاہے کہ میر محمدمراد عمرانی اور میر محمدخان عمرانی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر کی جانب سے ناروا رکھے گئے غیر جمہوری روشن،آمرانہ سوچ،منفی ہتھکنڈے اور انہیں دھونس دھمکیاں،ان کے اراضیات پر قبضے اور زورزبردستی کے ذریعے ہتھیانے کی کوشش کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بی این پی کسی بھی صورت ایسے صورتحال پرخاموشی اختیار نہیں کریگی،پارٹی رہنماؤں کے زمینوں پر قبضہ جمانے کے خیال اور تصور کو اپنے ذہنوں سے نکال لیں یہ سوچ اور روش پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر کسی بھی صورت اپنے اس روش میں کامیاب نہیں ہوگا۔بیان میں مطالبہ کیاگیاہے کہ بی این پی نصیرآباد کے رہنماؤں کے ساتھ انتقامی سلوک کا انتظامیہ نوٹس لیکر حالات کو خراب ہونے سے بچائیں۔


