گورنر یاسین زئی کا شاپک میں سیکورٹی فورسز پو ہونے والے حملے کی مذمت

کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے شاپک میں ایف سی کی چوکیوں کو پانی کی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور تخریب کار ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔گورنر یاسین زئی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. انہوں نے شہید ہونے والے اہلکار کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں