کورونا سے نمٹنے کے لیے طالبان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا

واشنگٹن:امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طالبان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کا کہنا تھا ہم کووڈ19کے خلاف آگاہی کے لیے طالبان کی کوششوں اور ان کی جانب سے وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی تنظیموں کو محفوظ راستے فراہم کرنے کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں