بلوچستان، حکومت اپوزیشن جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے پر آمادہ نہ کرسکی

کوئٹہ:کوئٹہ میں حکومتی وفد نے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کی لیکن وفد اپوزیشن کا دھرنا ختم کرانے میں ناکام ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر بی این پی کے قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔حکومتی وفد کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے بجلی روڈتھانے میں احتجاج اور حکومت، اپوزیشن کے درمیان پائی جانے والی تلخیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

معیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے بتایا کہ حکومتی وفد مذاکرت کے لیے آیا تھا لیکن ان کے پاس اختیار نہیں تھا، اختیار کے ساتھ بات چیت کے لیے آئیں گے تو مسئلہ کا حل نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد نے بھی اپوزیشن کے مطالبات پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کرکے آگاہ کرنے کا وقت مانگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں