’لوگ اپنی اوقات میں بھول گئے ہیں‘، حریم شاہ بھڑک گئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کو ان کی اوقات میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔
حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم کوبرائیڈل شوٹ سے متعلق من گھڑت باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتاہے۔
حریم نے ویڈیو میں کہا کہ ’اگر میں برائیڈل شوٹ یا کوئی بھی چیز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی اوقات میں رہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’اگر کوئی کسی کو عزت دے تو ضروری ہے کہ اس عزت کو خوش قسمتی سمجھ کر اپنے دائرے میں رہیں، میرا کام لوگوں کو عزت و تعظیم دینا ہے جو میں کرتی رہوں گی اور ہر اس بات کی تردید بھی کروں گی جو غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہوگی‘۔
حریم شاہ نے نئی ویڈیو سے متعلق جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر نظر ویڈیو نجی چینل پر چلنے والے میک اپ آرٹسٹ کے بیان پر بنائی گئی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ حریم نے سیلون میں برائیڈل شوٹ کی ویڈیو بنانے کے پیسے لیے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے میک اپ آرٹسٹ سے بات کی تو وہ اپنے تمام بیان سے مکر گئی اور بتایا کہ دو پولیس والوں نے سیلون جا کر میک اپ آرٹسٹ سے میرے متعلق پوچھ گچھ کی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں