کوہلو میں موسلادھار بارش ، مختلف علاقے سیلاب کے زد میں ، زمینداروں کی فصلیں بہہ گئیں
کوہلو (نامہ نگار ) ضلع کوہلو میں گزشتہ شب موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے سینجاڑ اور گرسنی سیلابی ریلے کی زد میں آکر مرچ اور ٹماٹر کی تیار فصلیں بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں جبکہ گرسنی سمیت ارد وگرد کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے کئی کھچے مکانات منہدم ہوگئے
Load/Hide Comments


