پولیس کی جانب سے ہتک آمیز رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے پولیس تھانہ بجلی روڈ میں پولیس کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کو حزب اختلاف کی پریس کانفرنس سے روکنے اور ہتک میز رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کیساتھ پولیس اہلکاروں کا سلوک قابل مذمت ہے۔ بی ہوجے کے صدر سلمان اشرف اور کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا کہ پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ صحافیوں کو کوریج سے روکے صحافی حکومت اور حزب اختلاف کے مابین جاری تنازعے میں مکمل غیر جانب دار ہیں اور اس کی آڑ میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو کوریج سے روکنا غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے جو قابل مذمت ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاٹ قبول نہیں کرے گی اور اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائے گی، بی یو جے نے بلوچستان حکومت اور وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس تھانہ بجلی روڈ میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور ہتک آمیز سلوک کو فوری نوٹس لے بصورت دیگر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام اور پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں