اسپین میں حالات خراب:ہلاکتیں 16ہزار سے اوپر پہنچ گئی
0 تبصرے
اسپین میں کورونا کی صورتحال میں مزیدخرابی آنے لگی ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں مزید سینکڑوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب مجموعی طور پر اسپین میں اموات کی تعداد 16ہزار 972تک پہنچ گئی ہے، اسپین سمیت کئی یورپی ممالک اس وقت کوروناکی وجہ سے سنگین صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں،جبکہ یورپی ممالک کی معیشت سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اسپین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60ہزار تک پہنچ چکی ہے۔