ملکی اداروں کے تقدس کی حفاظت آرگنائزیشن کا مشن ہے،عبدالمجید پٹھان

صحبت پور: پاکستان زندہ آبادپیپلز آرگنائزیشن کامقصددکھی انسانیت کی خدمت،وطن عزیزکے اداروں کی تقدس کی حفاظت،وطن عزیزکے بہادرسپاہیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوناہے۔ہم سب ملکرپورے پاکستان میں ایک سوشل نیٹ ورک کے زریعے انسانیت کی بلارنگ و نسل ومذہب صنفی تفریق کے خدمت کرینگے۔اللہ تعالیٰ کی رضاکی خاطر برادری اور قومیت کے نام پر ہونے والے جھگڑے ختم کرانے میں اپناکرداراداکرینگے۔ہماراپیغام محبت،عزت و احترام سب کیلئے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان زندہ آبادپیپلزآرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین ریٹائرزڈ بیورکریٹ عبدالمجید پٹھان،سابق رکن سندھ اسمبلی فرحین مغل، PZPOخواتین ونگ سندھ کے صوبائی صدرنسیم اخترشیخ،غلام مرتضیٰ گھانگھرو، عقیلہ جلبانی و دیگر مرکزی قائدین نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر بلوچستان صوبائی،ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔PZPOکا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اورملک پاکستان کے اداروں کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔اور ملک کے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ملکی ادارے مضبوط،مستحکم ہونگے تو ملک ترقی کرے گا۔پاکستان کے کونے کونے میں امن کی بحالی کا سہراہمارے سیکورٹی فورسسز کا جاتاہے۔ہمیں افواج پاکستان پر نازہے۔مرکزی چیئرمین عبدالمجید پٹھان نے بلوچستان کے تمام اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کرنے اور پارٹی پیغام کو گھرگھر پہنچانے کی بھی ہدایات کیں۔مرکزی قائدین کی بلوچستان آمدپر انکا پرتپاک استقبال کیاگیا۔اس موقع پر بلوچستان کے صوبائی صدرمنظوراحمد سومرو، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری جمل خان بلوچ،کوئٹہ ڈویژن کے صدرعبدالوحیدابڑو،یوتھ ونگ کوئٹہ کے صدرمعشوق علی جاموٹ، نصیرآبادڈویژن کے صدرمحمدجمن پہنور، جعفرآباد کے صدرمحمدندیم لاشاری، صحبت پور کے صدرمحمدصلاح بروہی، صحبت پور کے جنرل سیکرٹری محمودعلی کھوسہ، نائب صدرمحمدحسن لانگو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام رسول بادینی، فناس سیکرٹری صحبت پورامان اللہ کھوسہ ودیگر نے ان سے ملاقات کی اور بلوچستان کی صورتحال پر آگاہی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں