ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری حکمرانوں کی نا اہلی کا ثبوت ہے،مولانا عبدالواسع

بوستان:جمعیت علما اسلام کے صوبائی آمیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع،ضلع پشن کے آمیر مولانا عزیز اللہ حنیفی،سابق گورنر سید مطیع اللہ آغا،رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مولوی کمال الدین،رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی،جمعیت کے مرکزی رہنما سردار یحیی خان ناصر،سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس اور تحصیل آمیر حاجی شاہ محمد ناصر و دیگر نے مدرسہ محمودیہ کلی خدرزئی بوستان میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آپنی حثیت اور عوام کی حمایت کھو چکی ہے،ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنا موجودہ حکومت کی بس کی بات نہیں،حکمرانوں کی ناقص پالیسی اور نااہلی کے سبب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کادور دورہ ہے،آج بھی ملک میں 40فیصد پاکستانی غربت کے لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،انکی حالت زار پر توجہ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا،مقررین نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے مبصوبے کے تحت آئے روز مختلف قسم کے متنازعہ بل پیش کرکے دینی و معاشرتی اقدار پر حملے کئے جا رہے ہیں،شرعی احکامات کے متصادم قوانین کسی صورت قبول نہیں کرینگے،عوام کو یقین دلاتیہے کہ ایوان میں آکثریت نہ ہونے کے باوجود متنازعہ بلوں کے خلاف آخری حد تک مزاحمت کرکے لادین قوتوں کے منصوبوں کو ہر صورت بے نقاب کرینگے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کے ہر ادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے،جمعیت علما اسلام کرپشن اور کمیشن کے خلاف اور ایک دینی جماعت ہے اور ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ ملک میں اسلامی نظام و قانون کا نفاز ہو،جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کو چاہیئے کہ لادین قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ میں کس مقصد کیلئے جمعیت علما اسلام سے وابسط ہوں،جمعیت علما اسلام کا مقصد اور مشن بھی یہی ہے کہ خدا کی زمین پر خدا وند تعالی کے نظام کا نفاز،اپکاسوچ اور عقیدہ یہی ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں