تفتان، ایرانی فورسز نے 180پاکستانی شہریوں کوغیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا
تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے180پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 180پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 151،خیبر پختون خواہ 17، سندھ 02،،آزاد کشمیر 06 اور بلوچستان کے 04 شامل تھے اس کے علاوہ 20بندے جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے تلاش کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔


