شام کے علاقے دیر الزور میں امریکی اڈے پر مارٹر گولوں سے حملہ
دمشق :شام میں نا معلوم افراد نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقے میں قدرتی گیس کی کونیکو فیلڈمیں واقع اڈے کو مارٹر گولوں سے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس اڈے میں امریکی فوج مقیم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی دفاعی ذمے دار نے بتایا کہ اس حملے میں امریکی فوج کو بالواسطہ طور پر آتشی ہتھیاروں کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کسی جانی یا مادی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقے میں کونیکو گیس فیلڈ کی سمت دھماکا سنا گیا جہاں امریکی فوج کا اڈا ہے۔
Load/Hide Comments


