کورونا، وزیر اعلی غلط اعداد وشمار دے کر حقتیت چھپارہے ہیں، ملک عبد الو لی کا کڑ

کوئٹہ,بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال وفاق اور مقتدر قوتوں کو غلط اعداد و شمار دے رہے ہیں جس کی بدولت ان کی اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر و مشیر ان سے بغاوت کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان و صوبائی حکومت غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی بدولت آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریض بڑھ رہے ہیں اور درجنوں مریضوں کی ہلاکت اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں اور پہلے ہی بلوچستان حکومت کو ہر محاذ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب بھی وزیر اعلیٰ وفاقی حکومت اور مقتدر قوتوں کو غلط اعداد و شمار دیتے ہوئے حقیقت چھپارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی اہمیت، حیثیت پارٹی و صوبے میں کھورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پارٹی کے وزیر اور مشیر گزشتہ کئی روز سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کررہے ہیں اور ان کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور موجودہ حکومت بلوچستان میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے ان کی حکومت اور وہ صوبے میں اپنی حیثیت کم کرتے جارہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کر کے ذاتی اور گروہی مفادات کے حصول کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کی زندہ مثال ہیں اور لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بے روزگاری بھی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار طبقہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے شدید مشکلات سے دوچار ہیں وزیر اعلیٰ غلط پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر وفاق اور مقتدر قوتوں کو غلط معلومات دے رہے ہیں جو صوبے اور ان کیلئے خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں