کورونا کیسزمیں اضافہ؛ ملک میں مزید 1808 کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا اور24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1808 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1808 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 15 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روزملک میں 47 ہزار015 ٹیسٹ کیے گئے اور670 افراد کورونا سے گزشتہ روز صحتیاب ہوئے۔ملک میں کورونا سے تاحال اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 092 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں