نام نہاد مذکورہ جماعت لاشوں پر دکانداری چمکانے میں ناکام ہو چکی ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں کاسہ لیس نہیں ہوں کاسہ لیس وہی تھے جو2013 سے لیکر 2018 تک ایک ہی تالی پر بیٹھے تھے ہم حقیقی وطن پرستی اور ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھنے والے لوگ ہے قوم کو دھوکہ اور ورغلانے والے نہیں ہمیں کوئی دھمکائے او،ر ڈرائے نہیں ہم اپنے موقف پر ہروقت قائم و دائم ہے ہم پاک فوج اور اداروں پر کوئی آنچ نہیں دینگے اگر ہمیں کسی کی دھمکیوں کی کوئی پروا ہوتا تو ہم سیاست نہیں کرتے پشتون قوم کو مزید جھوٹے نعروں سے نہیں ورغلا یا جاسکتاہے ایک گورنری کی خاطر کیا کچھ نہیں کیا پشتون قوم کی حقوق کی بات کرنے والے جماعت نے اپنے دور اقتدار میں اپنی فمیلیوں کے سوا پشتون قوم کا کوئی اجتماعی کام کیا نہ ہی روزگار دیا شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت / موت کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے پشتون قوم پرست جماعت انکی شہادت پر سیاست کے بجائے جوڈیشل کمیشن میں ثبوت لائے ان خیالات کااظہار ان نے پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ کی جانب سے انہیں شیرانی میں ایک جلسہ عام میں دھمکی دینے پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت جس سے پشتون قوم نے مسترد کردیا ہے اور مذکورہ جماعت عوام میں اپنی کھوئی ساکھ کی بحالی کیلئے شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی آڑ میں اپنی سیاسی دکانداری چمکانے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت نے 70 سالوں سے پشتون قوم کو مختلف نعروں کے زریعے ورغلا یا گیا تھا لیکن 25 جولائی2018 ء کو پشتون قوم نے ان نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت سے اپنے ووٹ کے زریعہ بدلہ لیکر انہیں بدترین شکست سے دوچار کردیا یہی پشتون قوم پرست جماعت نے اقتدار کی حصول کیلئے صوبے کے دو برادر اقوام پشتون بلوچ کے درمیان تنازعات کو ہوادینے اور آپس لڑانے کی سیاست کرتے تھے اور کل تک یہی نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت جن کے خلاف جلسے جلوس مظاہرے کرتے تھے آج انہی کے گھود میں بیٹھے ہوئے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت پشتون قوم کو مزید کسی بھی جھوٹے نعروں، جلسوں، جلوسوں، مظاہروں سے نہیں ورغلا سکتے نہ ہی پشتون قوم کو ورغلایا جا سکتے کیونکہ پشتون قوم پر انکی حقیقت عیاں ہوگئی پشتون قوم باشعور ہوگئی کہ پشتون قوم پرست جماعت ووٹ لینے کے دوران تو پشتون قوم کو سبز باغ دیکھا تے ہے اور جب اقتدار تک پہنچ جاتے ہے تو پشتون قوم پرست جماعت اپنے موقف سے دستبردار ہوجاتی ہے اور پھر انہیں پشتون قوم کی مسائل ومشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت 2013 ء سے لیکر2018 ء تک برسراقتدار رہی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی، صوبے کی گونرری سمیت صوبائی حکومت کا حصہ رہی تو اس وقت انہیں پشتون قوم کی پسماندگی بیروزگاری، زبوں حالی کیوں نظر نہیں آئی اوریہ سب کچھ ابھی نظر آنے لگی جوکہ آج سے نہیں بلکہ 70 سالوں سے پشتون قوم پسماندگی، بیروزگاری، زبوں حالی سے دوچار ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم اپنے تین سالہ دور حکومت میں پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جو فنڈز منظور کرائی ہے 70 سالوں میں اتنے فنڈز منظور نہیں ہوئے اربوں روپوں کے میگا پروجیکٹ منظور کرائے ہزاروں افراد کو روزگار دیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ شیرانی جلسے کے دوران پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ کی جانب سے پاک فوج، سیکورٹی اداروں کے حوالے سے جو غلط بیانی کے وہ سراسر جھوٹی پر مبنی باتیں تھی جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مجھ سمیت پشتون قوم پاک فوج اور اپنے اداروں کی شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج اور اپنے سیکورٹی اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ 2013 سے لیکر2018 ء تک تو پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی ادارے ٹیک تھے اور اب عوام نے جب پشتون قوم پرست جماعت کے جھوٹے نعروں سے بیزار ہوکرانہیں ووٹ نہیں دیا اور انہیں مسترد کردیا اب انہیں سب کچھ غلط نظر آرہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں کاسہ لیس کہینے والا پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ2013 سے لیکر 2018 تک کاسہ لیس اور روز صبح و شام انکے ساتھ ایک تالی پر بیٹھا ہوا کرتے تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمیں کسی کی دھمکیوں کا کوئی پروانہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کے دھکمانے، ڈرانے سے اپنے موقف سے ہٹ جائے گے یہ ان کی خیام خیالی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ حقیقی وطن پرست قوم و ملک کی خدمت پر یقین رکھتے ہے اور پاک فوج اور تمام سیکورٹی اداروں پر کوئی آنچ نہیں دینگے۔


