حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں،سردار یعقوب ناصر

لورالائی, مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں لاک ڈاوان سے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور کا معاشی قتل ہونے جارہا ہے حکومت کا بارہ ہزار روپے ماہانہ فراہم کرنا آٹا میں نمک کے برابر ہے وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ دو لاکھ روپے میں تو میرا گھر بھی نہیں چلتا تو ایک مزدور بارہ ہزار میں کیسا اپنے گھر کو اس مہنگائی میں چلا ئے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی گیس بل فوری طور پر معاف کرے اور سرکاری ملازمین اور میڈیکل سٹاف کو رسک الاونس کی منظوری دینے کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران کورونا وائرس اور صوبے کیلئے کسی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کرکے عوام کو شدید مایوس کیا اور انکے دورہ سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ گئی انہوں نے کہا کہ کورونا سے فرنٹ پر لڑنے والے ہمارے صوبے کے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج پولیس سرکار کو زیب نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اللہ کے راہ میں تبلیغ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انپر تشدد کرنے سے باز اجائیں ورنہ اللہ کے قہر سے یہ حکومت جلد اپنی اصل آنجام کو پہہنچ جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سو شل ڈیسٹینس کو لازمی اپنائیں ایسا نہ کیا گیا تو وائرس بہت زیادہ پھیل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں